ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پرینکا گاندھی کے ہیلی کاپٹر کو اترنے سے روکا گیا؛ کانگریس کا الزام

پرینکا گاندھی کے ہیلی کاپٹر کو اترنے سے روکا گیا؛ کانگریس کا الزام

Sun, 29 Sep 2024 12:12:58    S.O. News Service

بشنہ ، 29/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس نے ہفتے کے روز جموں و کشمیر انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے کٹھوعہ ضلع کے بلاور حلقے میں پرینکا گاندھی کے ہیلی کاپٹر کو اترنے میں مدد فراہم نہیں کی، جس سے ان کی انتخابی مہم میں خلل آیا۔ دراصل، پرینکا گاندھی کو جموں خطے کے بلاور اور بشنہ حلقوں میں ریلیوں سے خطاب کرنا تھا، لیکن ان کا ہیلی کاپٹر وہاں اتر نہیں سکا۔ اس وجہ سے وہ پارٹی کے امیدوار اور سابق وزیر ڈاکٹر منوہر لال کے لیے اپنا خطاب نہیں کر پائیں۔

دوسری جانب  قائد حزب اختلاف راہل گاندھی بھی چمب اور رام گڑھ حلقوں میں ریلیوں سے خطاب کرنے والے تھے لیکن جمعہ کو ان کے ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔ جموں و کشمیر کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) کے مرکزی ترجمان رویندر شرما نے نامہ نگاروں کو بتایا، 'ہم اس بارے میں انتظامیہ سے وضاحت طلب کرتے ہیں۔ پرینکا گاندھی کی بلاور ریلی میں انتظامیہ نے خلل ڈالا ہے۔ انہوں نے اس واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور الیکشن کمیشن سے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔‘

بشنہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں بی جے پی نے اس خطہ کو بحران میں دھکیل دیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ کانگریس کشمیریوں کے وقار اور عزت کو بحال کرے گی۔ انہوں نے جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے اور 150 سال پرانے 'دربار موو' پریکٹس کو دوبارہ شروع کرنے کا وعدہ کیا۔

پرینکا نے کہا، 'مجھے یہ دیکھ کر دکھ ہوا کہ بی جے پی نے جموں و کشمیر کو اپنے فائدے کے لیے سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا اور ملک کے دیگر حصوں میں جذبات بھڑکائے۔ بی جے پی حکومت نے آپ کی ریاستی حیثیت، زمین اور ملازمت کے حقوق چھین لیے۔


Share: